ملک کی تیزرفتار ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ ضروری ہے ، شہباز شریف، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے توانائی کے منصوبوں کو ہرحال میں مکمل کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلی ٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اتوار 1 مارچ 2015 08:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہنا ہے کہ ملک کی تیزرفتار ترقی کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ توانائی بحران سے چھٹکارہ حاصل کیے بغیر تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں ہو سکتا۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئے توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل کے لئے وسائل کی کمیں نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے توانائی کے منصوبوں کو ہرحال میں مکمل کریں گے۔