اسلام آباد،تھانہ سیکرٹریٹ کی نرالی منطق، حکمران جماعت کے ایم این اے ملازم کی جانب سے دو ہزار ماہوار تنخواہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ محمد کامران کو انصاف دلوانے کے بجائے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا

اتوار 1 مارچ 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔یکم مارچ۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ کی نرالی منطق، حکمران جماعت کے ایم این اے ملک اقبال مہدی کے ملازم کی جانب سے دو ہزار ماہوار تنخواہ نہ ملنے سے دلبرداشتہ محمد کامران کو انصاف دلوانے کے بجائے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔خبر رساں ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق محمدکامران خان نے گزشتہ سات سالوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک اقبال مہدی کی جانب سے مہینہ بھر کام کے بعد دو ہزار روپے تنخواہ ملنے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس ڈی چوک پر خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے چوہے مار پوڈر کھایا تھا جس پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم کو ہسپتال منتقل کردیااس دوران جامعہ تلاشی کے دوران محمد کامران کی جیب سے ایک رقعہ برآمد ہوا تھا جس پر تحریر تھا کہ ایم این اے کی جانب سے ماہوا ر دو ہزار تنخواہ ملنے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کررہاہوں جس کی تمام تر ذمہ داری ایم این اے پر عائد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال سے دوران علاج ہی ملزم کی جانب سے فرار ہونے کی کوشش پرپولیس نے قابو کرکے تھانے منتقل کرتے ہوئے اس پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے تفتیشی نواز گوندل کے مطابق مقدمہ اقدام خود کشی کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ محمد کامران کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :