95فیصد پاکستانی شوہر اپنی بیویوں سے تنگ ہیں،معاشی تنگدستی کے باعث شوہر اپنے بیوی بچوں اور دیگر فیملی ممبران کی جائز خواہشات کی تکمیل میں بھی ناکام رہتے ہیں،تحقیق

پیر 2 مارچ 2015 08:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء)مشرقی گھریلو اور خاندانی تعلقات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ای میگزین”مائی لائف از یوئرز“ سے وابستہ پاکستانی نژاد فرانسیسی بلاگر ہودے زکریا نے اپنے تحقیقی بلاگ میں لکھا ہے کہ 95فیصد پاکستانی شوہر اپنی بیویوں سے تنگ ہیں۔تاہم اس کی وجہ معاشی تنگ دستی ہے۔

(جاری ہے)

گھریلو اخراجات پورے نہ ہو سکنے کے باعث کشیدگی کے باعث جھگڑا خاندانی تنازعات کی شکل اختیار کر جاتاہے۔تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرقی خاندانی سسٹم دنیا بھر میں مثالی تصور کی جاتا ہے۔معاشی تنگدستی کے باعث شوہر اپنے بیوی بچوں اور دیگر فیملی ممبران کی جائز خواہشات کی تکمیل میں بھی ناکام رہتے ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :