برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتی شعبہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار

پیر 2 مارچ 2015 08:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء) حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتی شعبے کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاہے اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے اسلام آباد میں بتایا کہ صنعتی شعبے میں گزشتہ تین ہفتے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی۔اْنہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اس کی طلب و رسد میں فرق صرف دوہزار میگاواٹ رہ گیاہے۔

متعلقہ عنوان :