ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں لیکن ریگولر وکٹ کیپر سرفراز کو آزمانا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی

پیر 2 مارچ 2015 08:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مارچ۔2015ء)چےئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ ٹیم کی کامیابی پر خوش ہوں لیکن ریگولر وکٹ کیپر سرفراز کو آزمانا پڑے گا،ناصر جمشید کی جگہ سرفراز اوپنگ کرانی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ میچز بھی جیتنے ہوں گے،یو اے ای اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھی بھرپور انداز سے کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کو کھلانا چاہئے اور اگر وہ چاہتا ہے تو سرفراز سے اوپنگ بھی کرائی جائے۔5باؤلر ہونے نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،میرے خیال میں5باؤلروں کو ہی کھلانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز کی شمولیت پر ٹیم میں بہتری آئے گی،کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا،یاسر شاہ اچھے باؤلر ہیں،سہیل خان کی جگہ اس کو موقع دینا چاہئے،جنوبی افریقہ کو ہرا چکے ہیں،ہمارے کھلاڑی اے بی ڈویلےئر کو بھی قابو کر لیں گے

متعلقہ عنوان :