داعش اسلام آباد کے ایک مدرسہ کی مدد سے 23مارچ کو ہونے والی پریڈ پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی ،گرفتار دہشت گردوں کا انکشا ف، مالی معاونت اور جاسوسی کرنے والے مدارس کے مولانا سمیت دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالے سے پلان ترتیب، پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کو حسا س اداروں اوراسلام آباد پولیس نے مشترکہ طور پر ناکام بنادیا ،ذرائع

منگل 3 مارچ 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی کارروائی پر تھانہ کورال کے علاقے غوری ٹاؤن سے گرفتار مبینہ دو دہشتگردوں نے انکشا ف کیا ہے کہ داعش اسلام آباد کے ایک مدرسہ کی مدد سے 23مارچ کو ہونے والی پریڈ پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی ، غوری ٹاؤن سے دو دہشگردوں نے مزیدانکشا ف کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ایک مدرسہ جو اسلام اور شریعت کے نفاذ کے لیے پیش پیش ہے داعش کی مالی اور جاسوسی کے حوالے سے اہم معلومات بھی سامنے آئی ہیں جس پر آئی جی اسلام آباد پولیس نے حساس اداروں کی معاونت سے رپورٹ مرتب کرتے ہوئے مالی معاونت اور جاسوسی کرنے والے مدارس کے مولانا سمیت دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالے سے پلان ترتیب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتا یا گرفتاریوں کے حوالے سے کوئی پروگرام شو نہیں کرنا چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کو حسا س اداروں اوراسلام آباد پولیس نے مشترکہ طور پر ناکام بنادیا ہے۔ ”خبر رساں ادارے“ کو ذرائع سے حاصل مصدقہ معلومات کے مطابق اسلام آباد پولیس اور حسا س اداروں نے غوری ٹاؤن سے گرفتار دو دہشتگردوں صغیر احمد اور راجہ سفیر اکبرکی جانب سے ملنے والی معلومات کے بعد ایک دو روز میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اہم گرفتاریاں عمل میں لائی جانے کا قومی امکان ہے ۔

واضح رہے کہ 19فروری کو غوری ٹاؤن سے گرفتار ڈہشتگردوں سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا جس کے بعد ملزمان کا عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا جس دوران ملزمان سے دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ داعش کی جانب سے اسلام آباد میں حملوں کے لیے ایک مدرسے سے مکمل تعاون فراہم کیا جارہاہے ۔جو اسلام اور شریعت کی مد میں داعش کے ہاتھوں نہ صرف بیت کرچکی ہے بلکہ پاکستان میں داعش کو مقبولیت دلوانے کے لیے مالی اور جاسوسی معاونت فراہم کررہی ہے ۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر اپنے موقف میں کہا کہ گرفتار ملزمان سے انتہائی خطرناک معلومات سامنے اائی ہیں تاہم انہیں ملکی سالمیت کے لیے سامنے نہیں لاسکتے اور نہ ہی گرفتاریوں کے حوالے سے کوئی پروگرام شو کرنا چاہتے ہیں تاہم پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش کو حسا س اداروں اوراسلام آباد پولیس نے مشترکہ طور پر ناکام بنادیا ہے ۔