افغانستان: برفانی تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 286ہوگئی،افغان صد کی نقصان کے ازالے کے لئے غیر ملکی امداد کی اپیل

منگل 3 مارچ 2015 08:50

کابل ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء )افغانستان میں تودے گرنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 286ہوگئی، افغان صدر نے غیر ملکی امداد کی اپیل کردی جبکہ ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صرف صوبہ پنج شیر میں برفانی تودہ گرنے سے دوسو افراد مارے گئے اور سو سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ پورے افغانستان میں سلائیڈنگ کے باعث مرنے والوں کی تعداد 286 تک جاپہنچی۔

(جاری ہے)

ایک ہزار دو سو پچاس مکانات بھی تباہ ہوئے۔تودہ گرنے کے مقامات پر بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے افغان صدر اشرف غنی نے قدرتی آفت سے نمٹنے اور ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے غیر ملکی امداد کی اپیل کردی جبکہ تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کردیا۔ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ امدادی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور پنج شیر میں بیس کلومیٹر تک سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :