سرکاری پرائمری سکولوں میں تختی اور سلیٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ،منصوبہ سے بچوں میں تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے کے علاوہ اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی،ذرائع

منگل 3 مارچ 2015 08:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 مارچ۔2015ء)محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے پرائمری سکولوں کے سربراہان کو لکھے گئے ایک مراسلہ میں ہدایت کی ہے کہ اپریل میں شروع ہونیوالے نئے تعلیمی سال سے پرائمری سکولوں کے طلباء و طالبات کو لکڑی کی تختی اور لوہے کی سلیٹ کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کے حکام نے تعلیمی اخراجات کم کرنے کیلئے یہ منصوبہ بنایا ہے تاہم منصوبہ سے بچوں میں تعلیمی شعور کو اجاگر کرنے کے علاوہ اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :