وزیراعظم نواز شریف کا سانحہ پشاور کے شہداء کو ستارہ شجاعت اور تمغہء شجاعت دینے کا اعلان ،صدر مملکت کو سمری ارسال کردی گئی

بدھ 4 مارچ 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء‘ اساتذہ اور عملے کے افراد کو ستارہ شجاعت اور تمغہء شجاعت دینے کا اعلان کردیا صدر مملکت کو سمری ارسال کردی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی سمری میں آرمی پبلک سکول کے شہید اساتذہ اور طلباء کیلئے ستارہ شجاعت جبکہ عملے کے افراد کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ سولہ دسمبرکو ارمی پبلک سکول کے سانحے میں 122 طلباء‘ دو اساتذہ اور عملے کے بیس ارکان شہید ہوئے تھے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ان تمام شہداء کے لواحقین کو 23 مارچ کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔