عمران خان کو بل گیٹس کاٹیلی فون،سانحہ پشاور پر اظہار افسوس، صوبہ خیبر پختونخواہ میں صحت ،اتحادمہم کی تعریف، بچوں کوپولیوجیسے خطرناک مرض سے بچانے کیلئے بھی ہرممکن مددکی بھی پیش کش ،وہ دن دورنہیں جب کے پی کے پولیوسے پاک ہوجائیگا،عمران خان

بدھ 4 مارچ 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بل گیٹس فاوٴنڈیشن کے چیئرمین ویلیم ہینری بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ ،آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کے واقعے پرافسوس،جبکہ صوبے میں پولیوکیسزسامنے آنے کے بعدصحت ،اتحادمہم کوسراہااورخیبرپختونخواہ کے بچوں کوپولیوجیسے خطرناک مرض سے بچانے کیلئے بھی ہرممکن مددکی پیش کش ۔

منگل کی شب مائیکروسافٹ ویئرکے بانی اوربل گیٹس فاوٴنڈیشن کے چیئرمین ویلیم ہینری بلی گیٹس نے چیئرمین تحریک انصاف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،جس میں انہوں نے سانحہ پشاورپرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کاواقعہ پربہت افسوس ہوا،جبکہ بلی گیٹس نے خیبرپختونخواہ صحت کے انصاف مہم کی شاندارکامیابی پرعمران خان کومبارکباددیتے ہوئے مہم کی کامیابی کیلئے ہرممکن تعاون کی بھی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں بچوں کوپولیوجیسے خطرناک مرض سے بچانے کیلئے ہرممکن مددکریں گے ۔انسدادپولیوکیلئے صوبائی حکومت کی کاوشوں کوسراہتاہوں ۔ اس موقع پرعمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اوروہ دن دورنہیں جب کے پی کے پولیوسے پاک ہوجائیگا