وزیر اعظم نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پلان ترتیب دے دیا ،ایک خفیہ ادارے کو متعدد ارکان اسمبلی کے فون ٹیپ اور انکی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کا ٹاسک دیدیا

بدھ 4 مارچ 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے پلان ترتیب دے دیا ،ایک خفیہ ادارے کو متعدد ارکان اسمبلی کے فون ٹیپ اور انکی نقل و حرکت مانیٹر کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔خبر رساں ادارے کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق سینٹ الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اس وقت اتحاد دیکھنے میں آیا جب سینٹ الیکشن میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے متعدد ارکان کے باقاعدہ ریٹ مقرر کردئیے گئے جس کے بعد حکومت کو سینٹ الیکشن میں ممکنہ ہار کے پیش نظر تمام جماعتوں کے قائدین اور ارکان سے رابطے شروع کیے جس دوران پی ٹی آئی کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے ہرممکنہ اقدامات اٹھانے اور ہرسطح پر مخالفت کرنے کے بلند وباق دعوئے کیے تو حکومت بھی ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے کسی حد تک مخلص نظر آئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ اور جے یو آئی کی جانب سے ممکنہ اتحاد کے پیش نظر حکومت بظاہر پریشان نظر آتی ہے ۔ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ سے پریشان پی ٹی آئی کپتان عمران خان نے دوسری جانب خیبر پختونخوا ہ میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والے ارکان کو بے نقاب کرنے اور ان کے حوالے سے انتہائی اقدام کا بھی عندیا دے دیاہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت بلخصوص میاں نواز شریف نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے متعد د اہم اقدامات کیے ہیں،فاٹا اراکین اسمبلی،متعد د حکومتی ارکان پر خصوصی نظر رکھنے کا ٹاسک ایک خفیہ ادارے کو سونپ دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ سینٹ الیکشن کے دوران مخالفین کو شکست کے ساتھ ساتھ دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کے بغیر نتائج سامنے لانے کے لیے ارکان اسمبلی کے فون ٹیپ کیے جائیں گے جبکہ اس کے ساتھ ان کی گفتگو اور دیگر معلومات کا مکمل ریکارڈ بھی رکھا جائے گا جس کو بوقت مجبور ی عوام کے سامنے لایا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے تمام پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔