پاکستان میں مثبت جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا ہوگا،سعد رفیق ، امید ہے جمہوری قوتیں متحدہوکر ایوان بالا کو آلودہ کرنے والوں کا راستہ روک کر صاف اور شفاف سینٹ انتخابات میں کامیا ب ہونگی آزاد اراکین کی تائید اور تجویز کنند گان کیخلاف سیاسی پارٹیوں کوسخت ایکشن لے کر مثال قائم کرنی چاہئے،میڈیا سے بات چیت

بدھ 4 مارچ 2015 09:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں مثبت جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا ہوگا امید ہے کہ جمہوری قوتیں متحدہوکر ایوان بالا کو آلودہ کرنے والوں کا راستہ روک کر صاف اور شفاف سینٹ انتخابات میں کامیا ب ہونگی آزاد اراکین کی تائید اور تجویز کنند گان کیخلاف سیاسی پارٹیوں کوسخت ایکشن لے کر مثال قائم کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چےئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ملاقات میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر میر جام کمال ،پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری،میر عاصم کرد گیلو،ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، عبدالرحیم زیارتوال ، عثمان کاکڑ، نصر اللہ زیرے سمیت دیگر بھی موجود تھے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں مثبت جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنا ہوگاحکومت پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والی جماعتوں نے خود آزاد اراکین کو سینٹ انتخابات میں تجویز اور تائید کیا ہے اس لئے ان سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ جن اراکین اسمبلی نے آزاد امیدواروں کی تائید اور تجویز کی ہے انکی رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکالیں تاکہ ایک مثال قائم ہو انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینت انتخابات میں جمہوری قوتیں صاف اور شفاف سینٹ الیکشن کرانے میں کامیاب ہوجائیں گی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک مایہ ناز منجھے ہوئے اصول پرست سیاستدان ہیں ہماری کوشش ہے کہ تمام پارٹیاں ملکر اس جمہوری عمل کو صاف اور شفاف انداز میں آگے لے جائیں کیونکہ دونوں جماعتوں کے درمیان سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے معاہدہ ہوا ہے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بھی بات چیت ہوئی ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں موجود جمہوری سیاسی قوتیں متحد ہوکر ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکیں گی تاکہ ایوان میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آنیوالوں کو روک سکیں ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتیں یقینی طور کامیاب ہو نگی کیونکہ ہم نے ملکر ہارس ٹریڈنگ کو روکنا ہے جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہئے کوشش ہے کہ سینٹ میں جمہوری سیاسی قوتوں کی نمائندگی ہو ایوان بالا کو آلودہ کرنے والوں کا راستہ روکنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سردار اختر مینگل اور جمعیت کے قائدین کا احترام کرتا ہوں بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا الزام کا جواب نہیں دوں گا ان رہنماؤں سے آئندہ چند روز میں ملاقات ہو گی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میر جان محمدجمالی تھوڑے سے خفا ہیں ہم انکی خفگی کو دور کرکے انہیں منا لیں گے پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور اچھی جمہوریت کو پھلنا پھولنا چاہئے قوموں کو ان کا حق دینا چاہئے پارٹیوں میں اگر کوئی سینٹ الیکشن میں آزاد امیدوار کاتائید و تجویز کنندہ ہے تو اسے پارٹی سے نکال دینا چائیے تاکہ آئندہ کوئی بھی اسطرح کا عمل نہ کرسکے