نئی دہلی میں 20 گھنٹے سے پھنسے پاکستانی مسافروں کو لاہور پہنچا دیا گیا ہے

بدھ 4 مارچ 2015 09:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)وزیر اعظم کی خصوصی کی ہدایت پر نئی دہلی میں20 گھنٹے سے پھنسے مسافروں کو لاہور پہنچا دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز پاکستان آرہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا جنہیں فوری طور پر نئی دہلی ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا ۔

(جاری ہے)

طیارے میں پاکستانی مسافروں سمیت غیر ملکی مسافر بھی سوار تھے۔وزیر اعظم نواز رشریف کی ہدایت پر20 گھنٹے سے پھنسے مسافروں کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی سے لاہور پہنچا دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :