بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد کی ڈی پی او شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ 3 اہلکار جاں بحق

بدھ 4 مارچ 2015 08:28

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نامعلوم مسلح افراد کی ڈی پی او شیرانی کی گاڑی پر فائرنگ 3 اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی پی او شدید زخمی ہوگئے نہیں فوری طورپر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ضلع لورالائی کے علاقے سپیری راغہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈی پی او شیرانی شا کر کاکڑکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی پی او شدید زخمی ہوگئے جبکہ تین اہلکار عبدالخالق ‘ جمشید اور سیف اللہ جاں بحق ہوگئے واقعہ کہ اطلاع ملتے ہی کمشنر فوادہا شم ربانی ڈپٹی کمشنر شاہ زیب کاکڑ ڈی پی او اعظم جمالی ڈی آئی جی پو لیس سی ایم ایچ پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر لورالائی نے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کر دی اورملزمان کی تلاش جاری ہے

متعلقہ عنوان :