وزیراعظم کے مچھلی فارمز اور کیپٹن صفدر کی فلورملز کے بجلی ٹرانسفارمر چوری

بدھ 4 مارچ 2015 08:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء)وزیراعظم کے مچھلی فارمز اور کیپٹن صفدر کی فلورملز کے بجلی ٹرانسفارمر چوری ہوگئے۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کے مطابق 29جنوری کو وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی رائیونڈ میں فلورملز اور پھر18فروری کو وزیراعظم نوازشریف کے اپنے مچھلی فارمز میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمز چوری ہوئے،جن کے مقدمات تھانہ سندر میں درج ہیں،مچھلی فارم سے ٹرانسفارمر چوری ہونے کا مقدمہ منیجر اور فلور ملز کے ٹرانسفارمر چوری ہونے کا مقدمہ سیکورٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے