ایک اورعطاآبادجھیل بننے کاخطرہ، لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند

بدھ 4 مارچ 2015 08:46

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مارچ۔2015ء ) خیبرپختونخوا میں بھی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، کہیں راستے بند تو کہیں دریا رْک گیا، شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معطل ہے تو چترال میں عطاء آباد جھیل بننے کا خطرہ سرپر منڈلانے لگا۔خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔

(جاری ہے)

چترال میں بارش سے ایک طرف کئی کچے مکانات زمین بوس ہوگئے تو دوسری طرف عطاء آباد جھیل بننے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

رشن کے مقام پر دریائے چترال میں پہاڑی تودہ گرنے سے پانی کا بہاوٴ رْک گیا، قریبی گاوٴں لون اور رشن کو خطرات لاحق ہوگئے۔ انتظامیہ نے لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونیکی ہدایت کردی۔ادھر بٹگرام، کوہستان اور تورغر میں مسلسل چوتھے روز بھی تیز بارش ہورہی ہے۔ کوہستان میں چوچنگ کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی۔ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا