پشاور،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء سے ملاقاتیں ،عمران خان کے ساتھ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت ،پروفیسرمحمد ابراہیم خان اور نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل بھی ہمراہ تھے

جمعرات 5 مارچ 2015 09:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء سے ملاقاتیں ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت ،امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسرمحمد ابراہیم خان اور نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایم پی اے ہاسٹل پشاور،آفیسر زمیس پشاور اور وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان ،نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور صوبائی وزراء بھی انکے ہمراہ تھے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے آفیسرزمیس میں اراکین اسمبلی کے ساتھ نشست کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ بھی ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی ۔