ٹویٹر نے داعش کے2000 حامیوں کے اکاؤنٹ معطل کردئیے

جمعرات 5 مارچ 2015 08:46

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر نے آ ن لائن دہشت گردی کے مقابلے کے لئے دولت اسلامیہ عراق و شام داعش کے تقریبا 2000 حامیوں کے اکاؤنٹ معطل کردئیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے خاموشی سے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے پیغامات کے سب سے اہم پیغام رسا اکاؤنٹ بھی بند کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

داعش کے آ ن لائن پیغامات پر نظر رکھنے والے ایک تجزیہ نگار کا کہنا تھا "ٹویٹر اس ہفتے کے دوران بہت سارے کام کررہا ہے۔ داعش کے پیغامات کی ترسیل کرنے والے 16 سے 13 اکاؤنٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔رواں ہفتوں کے دوران مغربی ممالک نے بھی سیکیورٹی اور سرویلنس کے اقدامات کو مزید بڑھا دیا ہے تاکہ جنگجوؤں کی آ ن لائن بھرتیوں کو روکا جاسکے۔ داعش نے سوشل میڈیا کی مدد سے نئے جنگجو بھرتی اور پروپیگنڈا کو پھیلانے کا کام شروع کررکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :