تحریک انصاف نے سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورکولاہوراورفیصل آبادڈویژنوں میں پارٹی تنظیم نوکرنے کاٹاسک دیدیا،تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی صدرسمیت تمام متعلقہ عہدیداروں کو چوہدری سرورکیساتھ تعاون کی ہدایت

جمعرات 5 مارچ 2015 08:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مارچ۔2015ء)تحریک انصاف نے سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورکولاہوراورفیصل آبادڈویژنوں میں پارٹی تنظیم نوکرنے کاٹاسک دیدیاجبکہ تحریک انصاف پنجاب کے صوبائی صدرسمیت تمام متعلقہ عہدیداروں کوبھی چوہدری سرورکیساتھ تعاون کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزتحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کے ایک مراسلے میں بتایاگیاکہ تحریک انصاف کے رہنماچوہدری سرورکولاہوراورفیصل آبادڈویژن میں پارٹی کی تنظیم نوکرنے کاٹاسک دیدیاگیاہے اوراب چوہدری سروران دوڈویژنوں میں تحریک انصاف کومنظم کرنے میں کلیدی کرداراداکریں گے اورپارٹی کے علاقائی صدورسمیت صوبہ پنجاب کے مرکزی صدربھی سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے