پاکستان تحریک انصاف نے شاہد آفریدی اور عمران خان کے مابین ملاقات کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی

جمعہ 6 مارچ 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف نے نامور کرکٹر شاہد آفریدی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مابین ملاقات کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزمرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی نے سینٹ کے ٹکٹ کے حصول کی خاطر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شوکت خانم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کیلئے پندرہ کروڑ روپے عطیہ کرنے کی پیشکش نہیں کی۔ اس حوالے سے زیر گردش تمام خبریں اور اطلاعات بالکل غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔