عمران خان 15کروڑ کی آفر والے شخص کے نام سے قوم کو آگاہ کریں،عبدالرحمان ملک،خیبرپختونخوا کی روایات کے مطابق ایسے آدمی کا منہ کالاہونا چاہیے ،ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے عمران خان نے آصف زرداری کو فون کیا اور مدد مانگی،پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی ،سابق وفاقی وزیر داخلہ

جمعہ 6 مارچ 2015 09:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ عمران خان 15کروڑ روپے کی آفر کرنے والے شخص کے نام سے قوم کو آگاہ کریں ،وہ شخص قومی مجرم ہے ۔خیبرپختونخوا کی روایات کے مطابق ایسے آدمی کا منہ کالاہونا چاہیے ۔خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے عمران خان نے آصف علی زرداری کو فون کیا اور مدد مانگی ۔

پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی ہے اس لیے سندھ میں آزادانہ طریقے سے الیکشن ہورہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہورہے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے ۔تاہم یہ کہنا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد جمہوریت کے لیے خطرات ٹل گئے ہیں بہت مشکل ہوگا ۔ہماری خواہش یہ ہے کہ حکومت پانچ سال پورے کرے ۔

(جاری ہے)

عوام نے انہیں پانچ سال کے لیے منتخب کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں ہیں ۔یہ نتائج سے ثابت ہوگا ۔جہاں تک تین امیدوار کھڑے کرنے کا معاملہ ہے کہ ہم نے کیوں کھڑے ہیں قانون میں اس کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھ داری کا مظاہرہ کریں اور منتخب ارکان کو بدنام نہ کریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان ووٹ کاسٹ کرتے ہیں یا نہیں یہ فیصلہ ان کو کرنا ہے ۔تاہم عمران خان کو اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ وہ پنجاب میں بائیکاٹ اور سندھ میں ووٹ کاسٹ کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔میں مطمئن ہوں اور مجھے امید ہے کہ کامیابی ملے گی

متعلقہ عنوان :