پاک فوج نے حقیقت میں اچھے برے طالبان میں تمیز کئے بغیر دہشتگردوں کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں ، امریکی جنرل ، دہشتگردی اور انتہا پسندی سے مشترکہ چیلنجز پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے قریب لارہے ہیں ، جوہن کیمبل

جمعہ 6 مارچ 2015 09:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء) افغانستان میں ایساف کمانڈر اور جنرل جوہن کیمبل نے کہاہے کہ پاک فوج نے حقیقت میں اچھے برے طالبان کی تمیز کئے بغیر دہشتگردوں کے خلاف نتیجہ خیز اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان بارے کانگریس کی سماعتی کمیٹی کو دیئے گئے بیان میں کابل میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جوہن کیمبل نے کہا کہ پشاور سکول حملے کے بعد پاک فوج نے حقیقی معنوں میں اپنے ان الفاظ کو عملی جامہ پہنایا ہے کہ اب اچھے برے طالبان میں کوئی تمیز نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں استحکام کے حوالے سے پاکستان کا کردار حساس ہے اور رہے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی دونوں ممالک کیلئے یکساں ہیں جو کہ انہیں تعاون کے فروغ کیلئے دباؤ بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی افغانستان کی طرح دہشتگردی اور انتہا پسندی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ پاک افغان عسکری قیادت کے درمیان حالیہ روابط سے بھی دونوں ممالک میں تعلقات کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں جو کہ خوش آئند ہے