ڈیرہ غازی خان ،اشتعال انگیزتقاریر کرنے پر 7 سالہ بچے کیخلاف مقدمہ درج،عدالت میں پیش،عدالت نے سات سالہ بچے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا،واقعہ کے خلاف والدین اور لواحقین کا شدید احتجاج ،پولیس کے خلاف شدید نعرے با زی

جمعہ 6 مارچ 2015 08:44

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء)ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے اشتعال انگیز تقاریر پر 7 سالہ بچے پر مقدمہ درج کر لیا ،عدالت نے بچے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ڈیرہ غازی خان پولیس نے چوتھی جماعت کے طالب علم کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر مقدمہ درج کر لیاور سات سالہ بچے کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچے کے والدین اور لواحقین موجود تھے ۔عدالت نے بچے کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔واقعہ کے خلاف والدین اور لواحقین نے عدالت کے باہر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے رویہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے نے کوئی اشتعال انگیز تقریر نہیں کی ،پولیس ہمارے بچے کو زبردستی اٹھا کر جیل میں بند کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :