ورلڈ کپ 2015ء میں ویسٹ انڈیز کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا ، پاکستان کا کل اور آئرلینڈ کا 7 مارچ کو ہوگا ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش میں کون سپر ایٹ مرحلے میں جائے گا اس کا پتہ 9مارچ کو چلے گا

جمعہ 6 مارچ 2015 08:25

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء میں ویسٹ انڈیز کی قسمت کا فیصلہ آج ، پاکستان کا کل اور آئرلینڈ کا 7مارچ کو ہوگا ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش میں کون سپر ایٹ مرحلے میں جائے گا ،9مارچ کو پتہ چلے گا ، ورلڈ کپ کرکٹ کے گروپ بی میں بھارت اور جنوبی افریقہ سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں تاہم باقی دو ٹیموں کا ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا ویسٹ انڈیز کی ٹیم چار میچ کھیلنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے تاہم آج بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ بہت اہم ہے جس میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی اسے سپر ایٹ میں لے جاسکتی ہے جبکہ شکست کی صورت میں ویسٹ انڈیز کی قسمت کا فیصلہ عرب امارات سے میچ کے بعد رن ریٹ پر ہوگا ۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستان کا کل جنوبی افریقہ سے ٹکراؤ ہے اور پاکستان بھی ویسٹ انڈیز کی طرح جنوبی افریقہ سے میچ جیت کر سپر ایٹ تک رسائی کو ممکن بنا سکتا ہے بصورت دیگر اسے آئرلینڈ سے میچ جیت کر بہتر رن ریٹ پر آگے جانے کا موقع ملے گا اسی طرح آئرلینڈ کو سپر ایٹ تک رسائی کے لیے زمبابوے اور بھارت سے میچ جیتنا ہوگا بھارت سے ہارنے کی صورت میں فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا دوسری جانب گروپ اے میں آسٹریلیا ، سری لنکا اور بھارت سپر ایٹ میں تقریباً رسائی حاصل کرچکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ میں سے سپر ایٹ تک رسائی کرنے والی ٹیم کا فیصلہ نو مارچ کو ہوگا سری لنکا اور آسٹریلیا میں دوسری اور تیسری پوزیشن کا فیصلہ آٹھ مارچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا

متعلقہ عنوان :