کسی بھی کرکٹ کھلاڑی کیخلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ، نیب ، کرکٹ کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں ، پوری قوم ان سے بہتر کھیل کھیلنے کی توقع رکھتی ہے ،میڈیا میں کھلاڑیوں کے اثاثوں کی تحقیقات بارے رپورٹ غلط ہیں ، نہ کسی شہری نے ان کی تحقیقات کیلئے درخواست دی ہے ، ترجمان نیب کی آن لائن سے گفتگو

ہفتہ 7 مارچ 2015 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مارچ۔2015ء) نیب نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی کرکٹ کھلاڑی کیخلاف کوئی تحقیقات نہیں ہورہی ہیں ، کرکٹ کھلاڑی ہمارے ہیروز ہیں اور پوری قوم ان ہیرو سے بہتر کھیل کھیلنے کی توقع رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو نیب ترجمان نے بتایا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وہ کرکٹ کھلاڑیوں کے اثاثوں کی تحقیقات کررہے ہیں یہ رپورٹ بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ کرکٹ کھلاڑی کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کے اثاثوں کی نہ کوئی تحقیقات ہورہی ہیں اور نہ کسی شہری نے ان تحقیقات کے لیے باقاعدہ درخواست دی ہے نیب بھی توقع رکھتی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دل جمعی کے ساتھ ورلڈ کپ کھیلیں اور قومی امنگوں پر پورا اتریں نیب آرڈیننس کے مطابق ہر شہری کسی بھی شخص کیخلاف تحقیقات کی درخواست دے سکتا ہے لیکن درخواست کے ساتھ ساتھ ان میں لگائے گئے الزامات کی شہادتیں اور دستاویزات بھی دینا پڑتے ہیں

متعلقہ عنوان :