اسلام آباد،وزیرِداخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے آٹھ ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد انٹرپول کی مدد سے ملزم رضوان حبیب کو بالآخر ایکواڈور میں گرفتار کرلیا

اتوار 8 مارچ 2015 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)وزیرِداخلہ کے حکم پر ایف آئی اے نے آٹھ ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد انٹرپول کی مدد سے ملزم رضوان حبیب کو بالآخر ایکواڈور ( (Ecuador میں گرفتار کرلیا ۔ ملزم برطانیہ میں قتل کے جرم کا سزا یافتہ ہے اور2010 میں ایک باہمی معاہدے کے تحت عمر قید کی سزا کا بقیہ حصہ گزارنے پاکستان منتقل ہوا۔ پاکستان منتقلی کے چند دن بعد ہی ملزم کو غیر قانونی طور پر رہا کر دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

وزیرِداخلہ کے احکامات پر ان ملزمان کو فرار کروانے کے ذمہ دار وزارتِ داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی۔ اس واقعے کی وجہ سے برطانیہ نے 2012 میں سزا یافتہ ملزمان کے اپنے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ وزیرِداخلہ کے نوٹس اور ایکشن کے بعد یہ معاہدہ بحال کر دیا گیا ہے۔اسی سلسلے کے دوسرے ملزم پہلے ہی پاکستان اور یواے ای ((UAE سے پکڑے جا چکے ہیں۔ ایکواڈور ( (Ecuador اور یواے ای ((UAE سے ملزمان کی پاکستان منتقلی کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔جس کے فوری بعد ملزم کو پاکستان منتقل کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :