مشرقی یوکرائن میں فائر بندی کی نگرانی، روس کا اتفاق رائے

اتوار 8 مارچ 2015 10:09

ریگا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء)جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ روس متفق ہو گیا ہے کہ سلامتی اور تعاون کے یورپی ادارے (او اسی سی ای) کو مشرقی یوکرائن میں سیز فائر کی نگرانی اور شورش زدہ علاقوں سے بھاری اسلحہ ہٹانے کے عمل کی نگرانی کی اجازت ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شٹائن مائر نے لِٹویا کے دارالحکومت ریگا میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے بعد کہا کہ نگرانی کے اس عمل کے لیے اس یورپی ادارے کے مانیٹرز کی تعداد بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں رہنماوٴں نے یہ اتفاق بھی کیا کہ ایسے مبصرین کی تعداد ایک ہزار کر دی جانا چاہیے، جو فی الحال 452 ہے۔

متعلقہ عنوان :