کراچی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی ،ملکی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 47روپے کی سطح سے گھٹ کر 46ہزارروپے کی سطح پرآگیا

اتوار 8 مارچ 2015 09:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مارچ۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 47روپے کی سطح سے گھٹ کر 46ہزارروپے کی سطح پرآگیاجبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 50ڈالر کی کمی ہوئی تاہم اس دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 1150روپے دیکھنے میں آئی ۔

ہفتہ کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1167ڈالر پر آگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،راولپنڈی،اسلام آباد اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47ہزار 450روپے سے کم ہوکر 46ہزار700روپے ہوگئی اسی طرح 643روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 40ہزار 671روپے سے گھٹ کر 40ہزار 26روپے اور 20روپے پر آگئی ،گذشتہ کئی ہفتوں کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 680روپے سے گھٹ کر 660روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہفتہ وار روپرٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 50ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں1150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 986روپے کی کمی واقع ہوئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق امریکہ کی جانب سے شرح سود جولائی 2015تک برقرار رکھنے کا عندیہ دیئے جانے کے بعد ڈالر مضبوط ہوا ہے اس وجہ سے سونے کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے ،عالمی منڈی میں نمایاں کمی کے بعد سونے کی ڈیمانڈ کم ہونے پر ملک میں بھی سونے کے شعبے میں سرمایہ کاری کم ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :