الیکشن کمیشن نے پنجاب سندھ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حتمی شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ، اٹارنی جنرل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات بارے قانون سازی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں آج جمع کروائیں گے

منگل 10 مارچ 2015 10:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء)الیکشن کمیشن نے پنجاب سندھ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حتمی شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات بارے قانون سازی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں آج منگل کو جمع کروائیں گے۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن سید شیر آفگن نے پنجاب سندھ کنٹو نمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان بٹ آج منگل کواسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں قانون سازی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے ذرائع نے مزید بتایا کہ پولنگ کی تاریخ 20ستمبر دی گئی ہے پنجا ب میں26مئی سے15جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراض وصول کئے جائیں گئے جبکہ 16جون سے15جولائی تک حلقہ بندیوں پر اعتراض دور کئے جائیں گئے 28جولائی کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی جولائی کے آخر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی کی جائے گی جبکہ اگست میں کاغذات نامزدگی پر اعتراضات ،واپسی اور ٹریبونل معاملات زیر غور آئیں گئے جبکہ سندھ حکومت حلقہ بندیاں صوبہ کی آبادی کے تناسب سے کی جائیں گی الیکشن کمیشن نے پنجاب میں143افسران کو24جولائی تک حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا جبکہ سندھ میں حلقہ بندیوں کوحتمی شکل دینے کیلئے 153افسران کاتقرر کر دیا ہے ذرائع نے بتایا کہ انتخابی حلقہ غیر سیاسی طور پر قائم کئے جائیں گئے شیڈول میں حتمی طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروا دیا گیا ہے واضع رہے کہ آج بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہو گی