آئی اے ای اے کا اعلیٰ سطحی وفد جوہری پروگرام پر تکنیکی بات چیت کیلئے تہران پہنچ گیا

منگل 10 مارچ 2015 10:14

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء)عالمی جوہری توانائی ادارے کا اعلیٰ سطحی وفد ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر تکنیکی بات چیت کیلئے تہران پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر تیرو وارجو راننا کی قیادت میں پانچ رکنی وفد تہران پہنچا ہے ۔ وفد ایرانی حکام کے ساتھ جوہری پروگرام کے تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کریگا ۔ وفد ایرانی جوہری توانائی ادارے کے عہدیداروں اور وزارت خارجہ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریگا