میانمار ایک شخص کے وحشیانہ قتل میں ملوث پندر ہ افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

منگل 10 مارچ 2015 10:14

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) میانمار میں ایک شخص کے وحشیانہ قتل میں ملوث پندرہ افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ 2011ء میں ینگون میں ایک شخص کا گلہ کاٹ کر اسے بے دردی سے قتل کرنیوالے پندرہ افراد کو عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ میانمار میں 2011ء میں پندرہ افراد پ مشتمل ایک نقاب پوش گروپ نے ریسٹورنٹ میں داخل ہوکر ایک شخص کو چاقو کے وار کرکے اسے زخمی کیا اور بے دردی سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا تھا پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام افراد کو گرفتار کرلیا تھا

متعلقہ عنوان :