امریکہ میں خاکروب کو وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے پر ایک ماہ قید سنا دی گئی

منگل 10 مارچ 2015 10:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) امریکہ میں ایک خاکروب کو وقت سے پہلے کوڑا اٹھانے اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے کے جرم میں ایک ماہ قید سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں عدالت نے محکمہ صفائی کے ملازم کیوبن میکگل کو 30 روزہ سزا سناتے ہوئے کہا کہ کیوبن نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک روز اپنی ڈیوٹی ٹائم سے دو گھنٹے قبل کوڑا اٹھایا اور اس طرح اس نے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالا۔

متعلقہ عنوان :