چیف الیکشن کمشنر کا خیبر پختونخواہ میں سینٹ الیکشن میں بدنظمی پر از خود نوٹس‘ صوبائی الیکشن کمشنر سے تحریری جواب طلب

منگل 10 مارچ 2015 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا خیبر پختونخواہ میں سینٹ کے الیکشن میں بدنظمی پر از خود نوٹس‘ صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا خیبر پختوانخواہ میں سینٹ کے الیکشن میں بدنظمی پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سینٹ کے الیکشن کے دوران تین بار پولنگ میں تعطل اور دیگر انتظامی بدنظمی کی وجہ سے سینٹ کے الیکشن میں رکاوٹ پیدا ہوئی جس پر خیبرپختونخواہ کے صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔

اس ضمن میں صوبائی الیکشن کمشنر مسرت اللہ خان ممکنہ طور پر آج الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرائیں گے۔