آئندہ 3 سال میں 7ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، اسحاق ڈار ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں زراعت ، توانائی، ایجوکیشن سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کریں، پاک امریکا بزنس فورم سے خطاب، علاقائی تعلقات بہتر کرنے سے تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ،سرمایہ کاروں اورتاجربرادری کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ خرم دستگیر

بدھ 11 مارچ 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال میں 7ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں زراعت ، توانائی، ایجوکیشن سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کریں، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ علاقائی تعلقات بہتر کرنے سے تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ،سرمایہ کاروں اورتاجربرادری کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

کاروبار کیلئے حاصل مواقع پراسلام آباد میں منعقدہ پاک امریکا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ توانائی کا بحران ملکی تنزلی کا باعث بنا، جون 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں بجلی کے چھوٹے اور بڑے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

آئندہ 3 سال میں 7ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائیگی، انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں زراعت ، توانائی، ایجوکیشن سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کریں۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ علاقائی تعلقات بہتر کرنے سے تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ سرمایہ کاروں اورتاجربرادری کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ کاروبار کیلئے حاصل مواقع پر پاک امریکا بزنس فورم کا پاکستان میں پہلی بار انعقاد خوش آئند ہے۔