پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،امریکی وزیر تجارت،دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ امریکہ پاکستان سمیت پوری دنیا سے اپنی اقتصادی شراکت کار کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں، پاک امریکہ کاروباری مواقع کانفرنس سے خطاب

بدھ 11 مارچ 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)امریکی وزیر تجارت پینی پرٹذ کر نے تیسری پاک امریکہ کاروباری مواقع کانفرنس کا افتتاح کرنے کے لئے اسلام آباد کا دورہ کیا اس کانفرنس کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے نجی شعبہ کی خدمت حاصل کرنا دونوں ممالک کے کاروباری تعلقا ت کو مضبوط بنانا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

امریکی وزیر تجارت نے غیر ملکیوں سمیت 400افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور پاکستان کے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے کام کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان میں کاروباراور سرمایہ کاری کا ماحوال بہتر بنانے پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر ان کمپنیوں کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

وزیر پر ٹذکر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کام کے علاوہ جو ہم حکومتی نمائندگان کے طور پر کرتے ہیں ایک ایسے وقت میں جب امریکہ پاکستان سمیت پوری دنیا سے اپنی اقتصادی شراکت کار کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہیں امریکی کاروباری دارے ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے مطالبے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایسے اقدامات اٹھا کر جس میں شفافیت میں اضافہ ہو معاہدوں کا اطلاق اور افسر شاہی کو زیادہ مستعد بنانا شامل ہو ہیں۔

کاروباری ماحول میں بہتری لائے ۔وزیر پرٹذکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کا نجی شعبہ معیشت کے تمام شعبوں میں کام کرنے کی جگہ پر خواتین کے لئے مذید مواقع پیدا کرے۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاک امریکہ کاروباری کانفرنس کا انعقاد پاکستان میں کیا گیا ہے۔اس سے قبل یہ کانفرنس 2012میں لندن،اور 2013ء میں دبئی میں منعقد ہوئی تھی۔امریکی وزیر نے اس نظام کو سراہا کہ دو طرفہ کاروباری روابط کو استوار کرنے کے لئے دونون ملکوں کے نجی شعبوں کو ساتھ ساتھ لایا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا ملے گا۔

انہوں نے یک سوال کے جواب میں کہا کہ تجارت کو بڑھانے کے لئے اس سے بہتر کیاطریقہ ہو سکتا ہے۔امریکی کمپنیوں کو اسلام آباد لایا جائے جہاں وہ پاکستان کے کاروبار سے وابستہ افراد سے بالمشافہ ملاقات کر سکیں۔کانفرنس کا ایجنڈا میں نجکاری ،سرمایہ کاری اور مالیاتی موقع کے حوالے سے پینل مذاکرے مختلف صنعتوں کے درمیان معلومات ک تبادلے اور معیشت میں خواتین کے شرکت سے متعلق امور پر بحث شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :