سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد لاہور اور فیصل آباد میں قتل کے2,2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،فیصل آباد میں مجرموں کو13جبکہ لاہور میں17اور18مارچ کو پھانسی ہوگی

بدھ 11 مارچ 2015 09:04

لاہور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مارچ۔2015ء)سزائے موت پر پابندی ختم ہونے کے بعد لاہور اور فیصل آباد میں قتل کے2,2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے۔فیصل آباد میں مجرموں کو13جبکہ لاہور میں17اور18مارچ کو پھانسی ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور کی سیشن عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں10سال سے قید سزائے موت کے منتظر2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے ہیں،ان قیدیوں میں ملک اشرف کو17مارچ جبکہ طاہر کو18مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔ادھر فیصل آباد کی سیشن عدالت نے بھی2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ہیں،ان مجرموں میں مجرم اختر نے12اگست1999ء میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا جبکہ دوسرے ملزم نے تھانہ میں ایک شخص کو قتل کیا تھا،دونوں مجرموں کو13مارچ کو پھانسی دی جائیگی

متعلقہ عنوان :