این اے 122کے انگوٹھوں کی جانچ پڑتال کے بعد تحریک انصاف دوبارہ سڑکوں پر آئے گی، عمران خان ، اس بار تحریک کا مرکز لاہور ہوگا جس کی کارن ابھی سے بھرپور تیاری کریں،پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور کے اجلاس سے خطاب، چئیرمین تحریک انصاف کی تمام ضلعی صدور کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت، شاہ محمود قریشی اور اعجاز احمد چوہدری بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اپریل میں پنجاب بھر کا تنظیمی دورہ کریں گے ، ڈویژنل کی سطح پر پارٹی کنونشن ، ساؤ تھ پنجاب میں کسان ریلی اور کسان کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا ، فیصل آباد میں لیبر کنونشن کا انعقاد ہو گا،اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 12 مارچ 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122کے انگوٹھوں کی جانچ پڑتال کے بعد تحریک انصاف دوبارہ سڑکوں پر آئے گی، اس بار تحریک کا مرکز لاہور ہوگا جس کی کارن ابھی سے بھرپور تیاری کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 36ڈسٹرکٹ میں سے 32 ڈسٹرکٹ صدور نے شرکت کی او ر پنجاب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، عمران خان نے اعجاز احمد چوہدری کی ہدایت کی کہ جہاں کہی صوبے میں تنظیم غیر فعال ہے وہاں فوری طور پر عہدیداروں کو تبدیل کر دیا جائے اور ان کی جگہ مئوثر متحرک سیاسی کارکنوں کو نئی زمہ داریاں دی جائیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چئیرمین عمران خان نے تمام ضلعی صدور کو بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کی ،اجلاس میں تمام ضلعی صدور کو خصوصی ہدایت کی وہ صوبے کی تمام ضلعی تنظیموں کو فعال بنانے کے لئے نئے عہدیداروں کی تعیناتی کی سفارشات مرتب کریں اور جس کی باقاعدہ صوبائی تنظیم سے منظوری حاصل کریں،اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپریل کے اندر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب بھر کا تنظیمی دورہ کریں گے ، ڈویژنل کی سطح پر پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا ، ساؤ تھ پنجاب میں کسان ریلی اور کسان کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ فیصل آباد میں لیبر کنونشن کا انعقاد ہو گا ، ان کنونشن میں چئیرمین عمران خان شرکت کریں گے تمام تنظیموں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ اپریل میں پارٹی کے یوم تاسیس کو پورے جوش و خروش سے منائیں،اجلاس میں وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، سابقہ گورنر پنجاب و پارٹی رہنما چوہدری محمد سرور، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس، ریجنل صدور نور خان بھابھہ، رائے حسن نواز، غلام سرور خان، منصور سرور، ضلعی صدور عبدالعلیم خان، کنور عمران سعید، ندیم ہارون، اعجاز جنجوعہ، شوکت تھیم، فیصل مختار گوندل، ندیم افضل بیٹی، انصر نیازی، اعجاز جازی، مزمل اعوان، راجہ یاسر سرفراز، ظہور قریشی، طاہر احمد واہلہ، شکیل نیازی، رانا احمد راحیل منہاس، رانا راحیل، نواب احمد خان، متعصب سندھو، فرزند علی گوہیر، چوہدری الیاس، وحید اکبر ، ندیم نثار ، چوہدری شاہ نواز، چوہدری اظہر حسین، ڈاکٹر نثار، امان اللہ سندھو، وحید مراد،ملک مظفر،یاسر عرفات بھی شریک تھے ۔