چند عسکریت پسند گروپ سانحہ پشاور کی طرزپرپنجاب بالخصوص راولپنڈی میں مزیدحملوں کی پلاننگ کررہے ہیں ،وزارت داخلہ کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی رپورٹ

جمعرات 12 مارچ 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)وزارت داخلہ کوقانون نافذکرنے والے اداروں نے ایک رپورٹ کے ذریعے آگاہ کیاہے کہ عسکریت پسندی کے چندگروپ پشاورسکول پرحملہ کی طرزپرپنجاب اورباالخصوص راولپنڈی میں مزیدحملوں کی پلاننگ کررہے ہیں ،وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے اپنی مذموم کوشش کوکامیاب بنانے کیلئے خودکش بمباربھی تیارکررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے قانون نافذکرنے والے اداروں کی رپورٹ پرپنجاب سمیت دیگرصوبوں کوآگاہ کردیاہے کہ مستقبل قریب میں پشاورطرزپردیگرسکولوں کوعسکریت پسندحملہ کانشانہ بناسکتے ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی بروقت رپورٹنگ پروزات نے ان کی کارکردگی پراظہاراطمینان کیااوران کی کارکردگی کوسراہا