سویڈن میں متعیّن سعودی سفیر واپس طلب،سویڈش وزیرخارجہ پر سعودی عرب کے داخلی امور میں ننگی مداخلت کا الزام

جمعرات 12 مارچ 2015 09:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)سعودی عرب نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں متعیّن اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔سعودی عرب نے سویڈن پر اپنے داخلی امور میں ننگی مداخلت کا الزام عاید کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارت خارجہ سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سویڈش وزیرخارجہ کے سعودی مملکت کے خلاف جارحانہ ریمارکس کے بعد سفیر کو (احتجاج کے طور پر) واپس بلایا گیا ہے اور سعودی عرب سویڈش وزیرخارجہ کے بیان کو اپنے داخلی امور میں ننگی مداخلت سمجھتا ہے۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ''سویڈش وزیرخارجہ کے ریمارکس بین الاقوامی کنونشنوں اور سفارتی اقدار وآداب کے منافی ہیں اور ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات سے بھی کوئی لگا نہیں کھاتے ہیں''۔

متعلقہ عنوان :