عراقی فوج تکریت میں شمال اور جنوب سے داخل ہو گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 09:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مارچ۔2015ء)عراقی فوج دوطرفہ پیش قدمی کرتے ہوئے تکریت شہر میں داخل ہونے کے بعد اب اپنی پوزیشن کو مضبوط بناتی جا رہی ہے۔ عراقی فوجی اور شیعہ ملیشیا شمال میں قادسیہ کے نواحی علاقے سے آگے بڑھنے کے علاوہ جنوبی سمت سے بھی شہر کے وسط کی جانب پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہر میں پیش قدمی کے لیے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تکریت شہر کی بازیابی کا آپریشن دس روز قبل شروع کیا گیا تھا۔ کل منگل کے روز عراقی فوج العلم میں اسلامک اسٹیٹ کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ تکریت شہر پر انتہا پسند جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے گزشتہ برس جون میں قبضہ کیا تھا۔ دوسری جانب امریکی قیادت والی اتحادیوں کی فضائیہ نے آج مزید تیرہ مرتبہ اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :