امریکی محکمہ خارجہ کی نیٹو کے اسلحے کی نائن زیرو سے ملنے کی تردید

جمعہ 13 مارچ 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ کے مرکز نائن زیر و سے نیٹو کے چرائے گئے اسلحے کے ملنے کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے امریکی دفتر خارجہ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ نائن زیرو پر چھاپے کے دوران نیٹو کا اسلحہ ملنے کی اطلاعات غلط ہیں۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اورایساف نے کراچی کی بندرگاہ کوکبھی ہتھیاروں اوربارود کی ترسیل کیلئے استعمال نہیں کیا، کراچی بندرگاہ کو سفارتی اورعسکری سامان کی نقل وحمل کیلئے استعمال کرتے ہیں۔