پاک امریکہ تجارتی کانفرنس کے نہایت مثبت نتائج نکلے گے،خرم دستگیر،امریکہ پاکستانی مصنوعات کی بڑی منڈی ثابت ہوگا،ڈبلیو ٹی او میں بطور ابزرور شرکت کی اجازت ملی ہے ،ٹیکسٹائل کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں، وفاقی وزیر تجارت کی پریس کانفرنس

جمعہ 13 مارچ 2015 08:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی کانفرنس کے نہایت مثبت نتائج نکلے گے،امریکہ پاکستانی مصنوعات کی بڑی منڈی ثابت ہوگا،ڈبلیو ٹی او میں بطور ابزرور شرکت کی اجازت ملی ہے ،ٹیکسٹائل کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی تعاؤن کانفرنس نہایت اچھی پیش رفت ہے پاکستان کی پہچان دنیا میں دہشت گردی سے متاثرہ ملک کی ہے اور موجودہ حکومت کے بہترین اقدامات کی وجہ سے پاکستان ایک محفوظ ملک بنتا جا رہا ہے اور کانفرنس میں امریکی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار حقیقت پسندانہ بات چیت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا انہوں نے کہاکہ امریکی کانگرس کی جانب سے ٹریڈ بل گذشتہ 18ماہ سے معطل ہے اور یہ صرف پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ ایک سو سے زائد ممالک کے ساتھ تجارت معطل ہے جب کانگرس یہ بل منظور کرے گی تو اس کے بعد پاکستان تجارتی مراعات حاصل کرنے کے لئے مذاکرات کرے گاانہوں نے بتایاکہ اس وقت امریکہ کو پاکستان 3.7بلین کی مصنوعات برآمد کر رہا ہے جبکہ امریکہ سے 1.6بلین درآمدات کی جارہی ہیں اور امریکہ پاکستانی مصنوعات کی اچھی منڈی ثابت ہو سکتا ہے اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس وقت کوئی بھی پاکستانی کمپنی امریکہ کی جانب سے جاری کردہ ٹینڈر میں حصہ نہیں لے سکتاہے اور امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد امید ہے کہ ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے اور پرآمن ماحول کے ساتھ عوام کو روزگار کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :