چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے‘ 12 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے‘ میڈیا

جمعہ 13 مارچ 2015 08:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔ انہیں اس دورے کی دعوت وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ چینی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر 12 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لی کی چیانک کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور وہ قومی پریڈ میں شرکت کرینگے اور جے یاف تھنڈر طیاروں کی فلائی پاسٹ بھی دیکھیں گے چینی وزیراعظم صدر ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور وفد کی سطح کے مذاکرات بھی ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :