نیمسوف کے قتل کی بین الاقوامی تفتیش ہونا چاہیے، یورپی پارلیمان کا مطالبہ

جمعہ 13 مارچ 2015 09:24

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)یورپی پارلیمان نے جمعرات کے روز مطالبہ کیا ہے کہ روسی اپوزیشن لیڈر بورس نیمسوف کے قتل کی بین الاقوامی تفتیش کی جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

یورپی پارلیمان نے اس واقعے کو ’جدید روسی تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی قتل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی مکمل چھان بین ہونا چاہیے۔ صدر پوٹن کے شدید ناقد نیمسوف کو 27 فروری کو دارالحکومت ماسکو میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ روسی تفتیش کاروں نے نیمسوف کے قتل کا الزام اسلام پسندوں پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اْنہیں ممکنہ طور پر فرانسیسی اخبار چارلی ہیبدو پر حملے کی مذمت کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :