نائن زیرو آپریشن پر ڈی جی رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جمشید دستی ، ایم کیو ایم کے سربراہ سمیت گورنر سندھ عشرت العباد کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 13 مارچ 2015 09:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر رینجرز نے جو آپریشن کیا ہے اس پر ڈی جی رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘ ایم کیو ایم کے سربراہ سمیت گورنر سندھ عشرت العباد کو بھی کٹہرے میں لانا چاہئے۔

(جاری ہے)

آج اس جماعت کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا ہے‘ اس اقدام میں سندھ حکومت ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہی ہے‘ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کی بھی اس میں ملوث ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ یہ جو ملزمان پکڑے گئے ہیں سزا یافتہ مجرمان ہیں۔ ایم کیو ایم کا چہرہ پہلے بھی پوری قوم کے سامنے تھا لیکن رینجرز آپریشن کے بعد یہ بے نقاب ہوا ہے میں یہ سمجھتا ہوں کے رینجرز نے جو بھی کیا ہے وہ قوم کی توقعات کے مطابق کیا ہے۔ اس پر جو بھی ان کی سرپرستی کرنے والے ہیں سب کو گرفتار کر کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔