رضاربانی نے پہلے دن 2عہدے سنبھالنے کاقومی ریکارڈقائم کردیا

جمعہ 13 مارچ 2015 09:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)نومنتخب چیئرمین سینٹ رضاربانی نے پہلے دن 2عہدے سنبھالنے کاقومی ریکارڈقائم کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسینٹ اجلاس کے دوران نئے منتخب چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے ایک ہی دن میں دوعہدوں کاچارج سنبھال کرنیاریکارڈقائم کردیا،شام کے وقت چیئرمین سینٹ کے حلف کے ساتھ ہی قائمقام صدرکاعہدہ بھی سنبھال دیااس طرح وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے چیئرمین سینٹ ہیں جنہوں نے حلف کے ساتھ ہی قائمقام صدرپاکستان کاعہدہ بھی سنبھال لیا