کپتان ٹھیک ہوتوکھلاڑی بک نہیں سکتا،سرفرارکوپہلے کھلاناچاہئے تھایہ اچھافیصلہ ہے ،عمران خان ،مصباح ایک تیزباوٴلرکی جگہ یاسرشاہ کوموقع دیں ،عرفان رنزنہیں روک سکتا،وکٹیں لے سکتاہے ،اس سے اٹیک کروایاجائے ،کوارٹرفائنل جیت گیاتوپاکستان چیمپیئن بن سکتاہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعہ 13 مارچ 2015 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کپتان ٹھیک ہوتوکھلاڑی بک نہیں سکتا،سرفرارکوپہلے کھلاناچاہئے تھایہ اچھافیصلہ ہے ،مصباح ایک تیزباوٴلرکی جگہ یاسرشاہ کوموقع دیں ،عرفان رنزنہیں روک سکتا،وکٹیں لے سکتاہے ،اس سے اٹیک کروایاجائے ،کوارٹرفائنل جیت گیاتوپاکستان چیمپیئن بن سکتاہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویوکے دوران عمران خان نے کہاکہ جواتب ہوتاہے جب کوئی ٹیم جیتے ہوئے میچ میں ہارجائے ،ہم نے ہارے ہوئے میچ جیتے ہیں ،1989ء میں مجھے کسی نے بتایاکہ آپ کی ٹیم کے 4کھلاڑی بک گئے ہیں ،میں نے تمام کھلاڑیوں کوکہاکہ اگرکوئی بکاتواسے ٹیم سے ہی نہیں نکالوں گابلکہ جیل بجھواوٴں گااوریہی بات میں نے اپنے ایم پی ایزکوکہی کہ نہ توخودذلیل ہونااورنہ مجھے ذلیل کرناقوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ،اگرآپ بکے تومیرے پاس اسمبلی توڑنے کے سواکوئی آپشن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کپتان صحیح ہوتوکوئی بھی کھلاڑی بک نہیں سکتا،1992ء میں کپتان بھی تھااورکوچ بھی خودہی تھامیں نے جوٹیم بنائی وہ دس سال تک چھائی رہی ،1996ء اور99ء میں ہماری ٹیم بہترتھی لیکن جیت نہیں سکی ۔انہوں نے کہاکہ مصباح الحق ایک غلطی کررہاہے ،ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک بزدل ٹیم کوکھلایامصباح کوایک تیزباوٴلرجس کی فارم بہترنہ ہواس کی جگہ لیگ اسپنریاسرشاہ کوکھلاناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ سرفرازکوپہلے کھلاناچاہئے تھا،جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ سلیکشن ٹھیک ہوگئی اب مصباح یاسرشاہ کوبھی لیں اورعرفان سے اٹیک کروائیں جووکٹ لے سکتاہے انہوں نے کہاکہ وکٹ لینے والاباوٴلررنزنہیں روک سکتا،عرفان رنزنہیں روک سکتالیکن وکٹ لیکرمیچ کی پوزیشن بدل سکتاہے ،ایڈیلیڈکی وکٹ پاکستان کے لئے بہترہے ،جہاں پاکستان آسٹریلیاکوشکست دے سکتاہے اگرپاکستان کوارٹرفائنل جیت گیاتوپھرچیمپئن بھی بن سکتاہے

متعلقہ عنوان :