اوباما کا افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وائٹ ہاؤس

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

وہائٹ ہاوٴس سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر اوباما نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغان صدر پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں اتفاق رائے سے ایک ایسی قومی حکومت کا قیام ممکن بنائیں جس میں تمام فریقین کی نمائندگی ہو۔

وہائٹ ہاوٴس کے مطابق صدر اوباما نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور افغان رہنماوٴں کی پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کی۔افغانستان میں صدر اشرف غنی کے برسر اقتدار آنے کے بعد کابل اور اسلام آباد کے تعلقات میں واضح بہتری آئی ہے۔دونوں ملکوں کے سفارتی اور فوجی حکام نے ایک دوسرے کے ملکوں کے دورے بھی کئے۔

متعلقہ عنوان :