روس پر مزید پابندیوں کا معاملہ، یورپی یونین منقسم

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:25

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)یورپی یونین کی آئندہ ہفتے کے دوران منعقد ہونے والی سمٹ میں روس پرعائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کا امکان کم ہے۔ یوکرائن تنازعے میں ملوث ہونے پر یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد کی جانے والی پابندیاں کی مدت جولائی میں ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق اٹھائیس ممالک کے اس بلاک کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا ہے کہ رکن ممالک روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع یا مزید پابندیاں لگانے کے حوالے سے منقسم ہیں۔ کچھ ممالک کے خیال میں یوکرائن میں قیام امن کے لیے منسک میں ہوئے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے ماسکو حکومت کو مزید وقت دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :