برطانیہ،کا ؤنٹی سرے کے علاقے میں اسکول کے قریب دھماکا ،فوری جانی ومالی نقصان کا علم نہیں ہوسکا

ہفتہ 14 مارچ 2015 09:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مارچ۔2015ء)برطانوی کا ؤنٹی سرے کے علاقے وے برج کے اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹ جارج اسکول کے تمام بچے محفوظ ہیں۔فوری طور پر دھماکے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔امدادی ٹیمیں بھی جائے دھماکا پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :